ہر پاکستانی کی خبر

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع

Image Source - Google | Image By
urdu.geo.tv

ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہےکہ احتجاج سپریم کورٹ کےسامنے ہی ہوگا اور ایک سے دو بجے احتجاج کا آغاز ہوگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ کے تھوڑا پیچھے لگایا جائے گا۔ اگر وزیراعظم ہاؤس یا الیکشن کمیشن کے سامنے اسٹیج لگا دیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ سپریم کورٹ کی انٹری یا بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے ۔

پی ڈی ایم کےکارکنان نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی جہاں نادرا چوک پر پہنچے والےکارکنان کو پولیس کی جانب سے واپس بھیج دیا گیا، پولیس کی کارکنان کو مارگلہ روڈ یا ایوب چوک سے ریڈزون میں داخل ہونےکی ہدایت۔

جبکہ جے یو آئی کے کارکنان ریڈزون پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوگۓ جو اب سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔