
پاکستان دنیا کا 13واں مہنگا ترین ملک کی فہرست ہے۔

Dunya Urdu
نئی جاری ہونے والی فہرست کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے باعث پاکستان مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں سری لنکا کوبھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
خوراک کی مہنگائی میں پاکستان عالمی سطح پر 13 ویں نمبر پر ہے جب کہ نادہندہ ملک سری لنکا 18 ویں نمبر پر ہے۔
لبنان میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح 352٪ ہے، جو اسے سب سے مہنگا ملک بناتا ہے، جب کہ چین میں خوراک کی مہنگائی کی شرح سب سے کم 0.4٪ ہے، جو اسے سستا ترین ملک بناتا ہے۔
وینزویلا قیمتوں میں 158 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے سب سے مہنگے ملک کے طور پر درجہ بندی میں ہے، اس کے بعد زمبابوے 108 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایران 71.5 فیصد اضافے کے ساتھ فہرست میں چوتھے اور ترکی 53.92 فیصد اضافے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی افراط زر میں اضافہ ہوا ہے، وہ 48 فیصد کی شرح کے ساتھ 13 ویں نمبر پر ہے، جب کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی شرحیں کم ہیں، بالترتیب 3.84 فیصد کے ساتھ 152 ویں اور 9.09 فیصد کے ساتھ 111 ویں نمبر پر ہیں۔