
جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 340 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جناح ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، ایم ایم عالم ائیرفورس بیس میانوالی،موٹر وےسمیت سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کرنے والے، گاڑیاں اور عمارتیں جلانے والے تمام افراد قانون کے شکنجے میں آنے لگے اور شرپسندوں کو ڈھونڈ کر گرفتار کیا جانے کاعمل تیز۔
جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں حصہ لینے والے ۷۰ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لیے پتھراؤ کرنے والوں اور ڈنڈا برداروں کی تصاویر بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔
دوسری جانب کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے کور کمانڈر کا وردی چوری کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔