ہر پاکستانی کی خبر

جار جیا ہاﺅس آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم امریکی نژاد فاروق مغل کی پاکستان دورے کے موقع پر وزیر برائے ریونیو اینڈ ریلیف مخدوم محبوب زمان سے ملاقات

جار جیا ہاﺅس آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم امریکی نژاد فاروق مغل نے پاکستان دورے کے موقع پر وفد کے ہمراہ چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی سربراہی میں وزیر برائے ریونیو اینڈ ریلیف مخدوم محبوب زمان سے ملاقات کی اور جارجیا کی ریاست اورصوبہ سندھ کو جڑواں ریاستیں قرار دینی کےلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریںگے یاداشت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی دستخط کریں گے جس کے بعد کاروباری شخصیات سمیت دیگر10افراد پر مشتمل ایک جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی وفد میں جار جیا ہاﺅس آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم امریکی نژاد فاروق مغل ،گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت او ر دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر فاروق مغل نے کہاکہ سند ھ اور جار جیا کو جڑواں ریاستیں قرار دینے سے کاروبار،تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں کو عروج حاصل ہوگاجبکہ معاہدے سے امریکہ میں سندھ کی کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کرنے کے مواقع بھی فراہم ہو سکیں گے- 

 پینے کے پانی ،زراعت،ماحولیات ،تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر اہم شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ایم پاک کے وفد نے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی سربراہی میں اسپیکر سندھ اسمبلی اور ایکٹنگ گورنر آغا سراج درانی سے بھی ملاقات کی اور ملک کی سیاسی اور کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی ایکٹنگ گورنر آغا سراج درانی نے جار جیا ہاﺅس آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم امریکی نژاد فاروق مغل کی معیشت کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہاکہ د و طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایم پاک کی کوششیں قابل ستائش ہیں انہوںنے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تجارتی ،سیاسی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیںجبکہ دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںجبکہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر جار جیا ہاﺅس آف نمائندگان کے پہلے پاکستانی مسلم امریکی نژاد فاروق مغل نے کہاکہ امریکہ میں پاکستان مصنوعات کی بہت مانگ ہے جبکہ امریکہ میںپاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی بھی موجود ہے اگر سرمایہ کاروں کو مراعات اور مواقعے فراہم کئے جائیں تو دونوں ممالک کے درمیان مزید تعلقات مضبوط ہو سکیںگے ملاقات کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی اورایکٹنگ گورنر آغا سراج درانی نے وفد کے ممبران کو سندھ کی قدیم ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی بطور تحفہ پیش کیا-

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔