
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی

جعلی سفری دستاویزات پر سائپرس جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا-
مسافروں کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے
مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر PC132 سے سائپرس جا رہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں ولید اشفاق، عامر سہیل، مبشر حسن اور فہد رسول شامل
ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اسٹڈی ایگزیمشن (Exemption)لیٹر جعلی نکلے۔
اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر کی آن لائن تصدیق کے مطابق ملزمان کے کاغذات ٹی آر این سی (TRNC) کی جانب سے رد کئے گئے۔
ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر حاصل کئے
ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا-