آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Image Source - Google | Image by
Dunya Urdu

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

دبئی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں لاگو کیں۔

بین الاقوامی کرکٹ میں نئی ​​پالیسیوں نے ریویو کے دوران ایمپائر کی طرف سے دیے گئے نرم سگنل کو ختم کر دیا ہے۔

ٹی وی امپائر کی تشخیص کے دوران آن فیلڈ امپائر اب کوئی ابتدائی فیصلہ نہیں دے گا۔ اس کے بجائے، وہ فیصلہ کرنے سے پہلے ٹی وی امپائر کے ساتھ تعاون کریں گے۔

 

بین الاقوامی کرکٹ میں، زیادہ خطرے والی پوزیشنوں پر موجود کھلاڑیوں کو تحفظ کے لیے ہیلمٹ پہننا چاہیے۔ تیز گیند بازوں کا سامنا کرتے وقت بلے بازوں کو ہیلمٹ پہننا چاہیے اور وکٹ کیپر کو اسٹمپ کے قریب کھڑے ہونے پر ہیلمٹ پہننا چاہیے۔

ایک نئے اصول کے تحت بلے باز کے قریب فیلڈرز کو ہیلمٹ پہننے کی ضرورت ہے، اور فری ہٹ کے نتیجے میں گیند اسٹمپ سے ٹکراتی ہے اب اسے باقاعدہ رنز کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

Image Source - Google | Image by
Urdu Geo

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا اورریمارکس دیئے بادی النظرمیں سی سی پی او کا تبادلہ کا حکم قانون کے برخلاف تھا کیسے چیف الیکشن کمشنرایک فون کال پرزبانی ٹرانسفرکرسکتے ہیں ؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرتبادلہ کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکہاں ہیں؟ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرکی طبیعت ناسازہے پنجاب حکومت نے23جنوری کوغلام محمود ڈوگرکےتبادلےکی زبانی درخواست کی ،24جنوری کوتحریری درخواست آئی،6 فروری کومنظوری دی۔

جسٹسس منیب اختر نے پوچھا کہ کیاعام حالات میں بھی زبانی درخواست پراحکامات جاری ہوتےہیں؟سرکاری ادارے زبانی کام کرتےہیں؟کیا آئینی ادارے زبانی احکامات جاری کرسکتے ہیں؟

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے زبانی درخواست آئی،منظوری ہوئی اورعمل بھی ہوگیا،عملدرآمد کےبعد خط وکتابت کی گئی۔

جسٹس منیب اخترنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنہیں تبادلوں کی منظوری الیکشن کمیشن دےسکتا ہے، کیاالیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو تقویض کیے ہیں؟

جس پر کمیشن کے ڈی جی لاء نے بتایاکہ اختیارات تقویض کرنے کی کوئی دستاویز موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلے میں آبزرویشن دی تھی جس کی روشنی میں تبادلوں کا حکم دیا۔

جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے، جوصرف وفاقی اورصوباٸی سیکرٹریزکے حوالے سے تھا الیکشن کمیشن نے تواسسٹنٹ کمشنرزکے بھی تبادلوں کا حکم دے دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ زبانی احکامات کی قانونی حیثیت سے بھی آگاہ کریں، سپریم کورٹ زبانی احکامات کے حوالےسے متعدد فیصلے جاری کرچکی ہے۔

جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت تو عام حالات میں تبادلے نہیں کرسکتی، ،چیف الیکشن کمشنرکوکس نے فون کرکے ٹرانسفر کی درخواست کی ؟ فون پرکون رابطے میں تھا؟ مسٹرایکس کو کہہ دیتے صبرکریں کمیشن آپ کی درخواست پرفیصلہ کرے گا چیف الیکشن کمشنرخود ہی پوراالیکشن کمیشن بن کرکیسےفیصلےکررہے ہیں ؟

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنرہی بتا سکتے ہیں۔

عدالت نے تقرری تبادلے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مزیدوقت دینے اوراسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی پنجاب میں انتخابات کی درخواست پرحکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام صرف شفاف الیکشن کرانا ہے اوراس کیلئے بھی وقت مانگ رہے ہیں، پنجاب میں انتخابات میں تاخیرکا معاملہ پہلے ہی چیف جسٹس کوبھیج چکے ہیں،ہمارے سامنے صرف سی سی پی اولاہورکی ٹرانسفرکا کیس ہے۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی ٹرانسفرکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمود ڈوگرکے تبادلے کا حکم پہلے زبانی اورپھر تحریری دیا گیا بادی النظرمیں میں حکم قانون کے برخلاف تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔