ہر پاکستانی کی خبر

پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقاتی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا، تحقیقات کی جامع رپورٹ جے آئی ٹی حکومت کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہناہےکہ کوئی مجرم آزاد نہیں ہوگا، کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور ہر شرپسند کو ثبوت و شواہد کی بناء پرگرفتار کیا جائے گا۔ تھوڑپھوڑ کے تمام مقامات پر جیو فینسنگ کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ فوجی اور شہری املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ . شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ شرپسند عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس الرٹ ہے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔