
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کار ڈیلرز کو کیا خبردار اور LCs سے متعلق دیا اہم بیان

- کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں،سید نوید قمر
- ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی،سید نوید قمر
- لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی،سید نوید قمر
- آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی،نوید قمر
- اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی،سید نوید قمر
- ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا،سید نوید قمر
- 600 سے زائد لگژری،غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری و اضافی کسٹم ڈیوٹی کےنفاذ سے متعلق وقتی نوٹیفکیشن کی میعاد 31 مارچ کو ختم ہوگئی،نوید قمر