
بھارت کے نامور فلم ساز (وویک رنجن اگنی ہوتری ) نے بھی عمران خان پر ایک الزام لگادیا

بھارت کے نامور فلم ساز نے عمران خان پر اپنی متنازع فلم ‘دی کشمیر فائلز‘ کا گانا چرانے کا الزام عائد کردیا۔
وویک رنجن نے ٹوئٹر پر عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کی، اورلکھا کہ ویڈیو کے پیچھے چلنے والا گانا ‘ہم دیکھیں گے’ ان کی فلم کشمیر فائلز کا آفیشل گانا ہے۔
انہوں نےعمران خان پر گان چرانے کا الزام لگاتے ہوۓ مزید لکھاکہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہاؤس سے خریدے ہیں۔