انٹرنیٹ سروس بحالی کے باوجود ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کیوں نہیں چل رہیں؟

جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان کے مطابق ابھی تک حکومت کی طرف سوشل میڈیا کی بحالی کے لیے کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ۹ مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی محدود کر دی گئی تھی۔

جبکہ انٹرنیٹ بند ہونے سے تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو ۱۰ ارب روپے کا نقصان ہوا، ٹیلی کام سیکٹر کو بھی ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔

ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً ۸۶ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔