
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنےکاحکم دےدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جس مقدمے کا علم نہ ہو اس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔
عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں لاہور زمان پارک پہنچنے تک حراست میں نہ لیا جائے۔ عدالت نے جواب دیا کہ پیر کی صبح تک آپ کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اس وقت تک آپ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، ۹ مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔
عمران خان کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی، اور انھیں کئی مقدمات میں ضمانت مل گئی، وکلاء مختلف مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست کرتے رہے یکے بعد دیگرے نئے بنچوں کی تقڑی کے ساتھ ہی عمران خان کی درخواستیں منظور کی گئیں۔