ہر پاکستانی کی خبر

ورلڈکپ میچز بھارت میں نہیں کھیل سکتے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جاسکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارت کو ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن بی سی سی آئی پر عزم تھا کہ ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کرلیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیاکپ کیلئے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کیلئے بھی ہوگا کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں، اسی طرح پاکستان کو انڈیا میں ہیں۔

 

ان کے مطابق، پاکستان اپنے میچ بنگلہ دیش میں کھیلنے کے لیے تیار ہو گا یا جہاں بھی بی سی سی آئی اور آئی سی سی مناسب سمجھیں اگر انڈیا ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ فارمیٹ پر راضی ہو جائے، لیکن انڈیا میں کھیلنا مشکل ہے۔

ان کے مطابق، اگر ایشیاکپ کیلئے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو پاکستان اپنے میچ بنگلہ دیش میں یا جہاں بھی بی سی سی آئی اور آئی سی سی مناسب سمجھیں وہاں کھیلنے کو تیارہے، لیکن انڈیا میں کھیلنا مشکل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔