ہر پاکستانی کی خبر

ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے فیصلے کے بعد عوام کو توقع تھی کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

"ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔”

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام  میں رانا ثناء اللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے حوالے سے اعلان کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔