کے پی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصانات کی اہم رپورٹ سامنے آگئی
پشاور: خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل(arynews.tv)کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے ردعمل میں ملک بھر کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کو آگ لگا دی اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران پشاور میں 50 مظاہرین اور صوابی میں 40 مشتعل افراد کو کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں ابابیل سکواڈ کی دو موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ انسداد منشیات کی 10 گاڑیوں اور ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق، مشتعل افراد چکدره اور تیمرگرہ میں ایف سی کے قلعوں میں گھس گئے، لیپ ٹاپ، میز کرسیاں، پنکھے اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پشاور کے تھانہ شرقی میں 4 مقدمات درج کئے گئے، مقدموں میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔