
ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں ٹرپل سنچری مکمل، سیاسی بحران نے روپے کو روند دیا

Dunya Urdu
پاکستان میں سیاسی بحران نے معیشت کو متاثر کرنا شروع کر دیا کراچی میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 298 روپے 93 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے اضافے کے بعد 305 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ 4 کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کی انٹربینک شرح تبادلہ میں 14.41 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شہباز شریف کی 13 ماہ کی حکومت کے دوران ڈالر کی انٹربینک شرح تبادلہ میں 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔