ہر پاکستانی کی خبر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

Image Source - Google | Image By
arynews.tv

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور درخواست موصول ہو گئی۔

ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عمران خان کی رہائی اور ان کی گرفتاری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دیگر رہنماؤں کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال ،سیاسی انتقام ہے، حکومت کارویہ بنیادی حقوق،آرٹیکل 9، 10اے کی خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کی مداخلت ناگزیرہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔