
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے اور شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔