سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دےکر فوری رِہائی کا حکم دیدیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عمران خان کو 15 گاڑیوں کے سیکیورٹی میں وہاں پہنچایا گیا اور عدالت میں پہنچانے کے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔
پیشی پر سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس نے عدالت کے باہر سے غیر متعلقہ گاڑیاں بھی ہٹا دیں۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان کو جس طریقے سےگرفتار کیا گیا اس کا دفاع ممکن نہیں۔
احاطہ عدالت سے گرفتاری سے عدالت کا تقدس کہاں گیا: چیف جسٹس
جب ایک شخص نے عدالت میں سرنڈر کردیا تھا تو اسے گرفتار نہیں کیا جا سکتا: جسٹس اطہر من اللہ
نیب نے رجسٹرار ہائیکورٹ سے گرفتاری سے قبل اجازت لی تھی؟ عدالت کا سوال
کیا نیب عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کرنا چاہتا تھا؟ چیف جسٹس
"جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو جہاں سے گرفتار کیا گیا وہیں سے ساری کاڑوائی دوبارہ شروع کی جائے، جو تورپھوڑ اور سرکاری املاک کا نقصان ہواعدالت اس پر سنجیدہ ہے۔”