ہر پاکستانی کی خبر

تحریک انصاف سینئیر رہنما: سینیٹر اعجاز اور علی محمد خان بھی گرفتار

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔

۳ ایم پی او کے تحت علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، انہیں سپریم کورٹ آتے ہوئےگرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سینیٹر اعجاز چوہدری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، انہیں بھی ۳ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کو بھی نقص امن کے خطرے کے تحت گرفتارکیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔