
ایشیاکپ ۲۰۲۳: (پی سی بی) نے مزید لچک دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل پر ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔

نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایشیاکپ کے صرف پہلے راؤنڈ کے میچز پاکستان میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نئی تجویز کے مطابق پی سی بی نے راؤنڈ ون کے 4 میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز دی ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ فائنل سمیت ایشیا کپ کے راؤنڈ ٹو کے میچز یو اے ای میں کرائے جائیں جب کہ پاکستان نے ایشیاکپ کا فائنل عرب امارات کروانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی کا کہا تھا۔
اس حوالے سے پی سی بی نے ستمبر میں ایشیاکپ 2018 اور آئی پی ایل کے یو اےای میں ہونے کا حوالہ دیا ہے، پی سی بی نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ہائبرڈ ماڈل کے لیے کمرشل اور لاجسٹک انتظامات کیے جائیں گے۔
سری لنکا اور بنگلا دیش نے پی سی بی کو ای میل کے ذریعے پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔