ہر پاکستانی کی خبر

پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری روکنے کی درخواست کر دی۔

درخواست میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے قانونی ہونے کی تصدیق کرنے والے ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران رینجرز کی جانب سے عدالتی برانچ کے شیشے توڑنے اور وکلا پر تشدد کرنے کے معاملےکا نوٹس لیا تھا اور متعلقہ حکام کو طلب کیا تھا جس کے بعد دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔