
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گرفتار

tribune.com.pk
اسلام آباد: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان سے بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
یہ درخواست لے کر اسد عمر چیف جسٹس کی کمرہ عدالت میں چلے گئے۔ اس کے بعد وہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری کی طرف بڑھے، جہاں اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر اسد عمر کو گرفتار کیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے وکلاء نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس پر حکام اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے۔