
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بےگناہ قرار دیدیا گیا

geo.tv
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر افراد شامل تھے۔
شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
نیب کی جانب سے لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی ضمنی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف فیملی اور دیگر فریقین کے خلاف منی لانڈرنگ کی رپورٹ دی ہے۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔