
عمران خان کی گرفتاری پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

dawn.com
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
شعیب اختر نے ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’قومی ہیرو کے ساتھ جس طرح کی زیادتی کی جارہی ہے اور جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں وہ دل دہلا دینے والی ہیں‘۔
"وہ زخمی ہیں اور پاکستان کے لیے ان گنت خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ہم کہاں جا رہے ہیں؟” سابق کرکٹر نے لکھا۔ اپنے ملک کے ہیروز کی عزت کریں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔