
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہوگی۔
جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
نسٹ یونیورسٹی چوک پر عمران خان کی لیگل ٹیم کو روک دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اور اسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں جانے سے روک دیا گیا۔