ہر پاکستانی کی خبر

سوشل میڈیا اسٹار پستہ قدحسب اللہ اور ان کے دوستوں کو داغستان میں گرفتار کرلیا گیا۔

روس سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار، ٹک ٹاکر اور میوزک پروڈیوسر حسب اللہ میگو میدوف (Hasbulla Magomedov) اور ان کے دوستوں کو داغستان میں گرفتار کرلیا گیا۔

20 سالہ حسب اللہ اور اس کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر حراست میں لیا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر شہر کی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسب اللہ مبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

بعد میں، ٹک ٹوکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں واقعے کے لیے معذرت کی اور واضح کیا کہ دراصل گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا دوست چلا رہا تھا، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ یو ایف سی کے سفیر حسب اللہ 2020 میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بلندی کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

انہوں نے ایم ایم اے کے سپر اسٹار Connor McGregor کو لڑائی کے لیے چیلنج کرنے کے بعد بے حد شہرت پائی، ان کے انسٹاگرام کے مداحوں کی تعداد 8.6 ملین ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔