ہر پاکستانی کی خبر

ایشیا کپ ۲۰۲۳: بنگلادیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی

ایشیا کپ 2023 کیلئے بنگلادیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی۔

ایک نئے ہائبرڈ ماڈل میں جو پی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے اے سی سی کو پیش کیا تھا، اس میں کہا گیا تھا کہہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو جب کہ باقی ملکو ں کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

پی سی بی کی نئی تجویز میں اے سی سی کے لاجسٹک اور ٹیکنیکل مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلا دیش کو پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، بورڈ کے پاس سری لنکا کرکٹ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی ای میلز ہیں۔

ایشیا کپ 2022 میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا گیا، ایشیا کپ 2018 میں 15 سے 28 ستمبر تک کھیلا گیا ، رواں برس بھی کچھ یہی ونڈو ایشیا کپ کیلئے ہے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے اب ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کیا ہے اور دونوں بورڈز کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں پر اعتراض ہے۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے  لاجسٹک اور سفری مسائل پربھی اعتراض کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔