کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کا پارہ آئندہ دو روز میں 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سندھی علاقوں دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور روہڑی میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
تاہم سردار سرفراز کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔