ہر پاکستانی کی خبر

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ہی قائد عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے

Image Source - Google | Image By
geo.tv

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ہی قائد عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے۔

ذرائع کے مطابق نجی چینل کو ایک انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آرخود میں نے رکوائی تھی۔

انہوں نےمزید کہا کہ میں ایسی بات کیسے کرتا جس سے عمران خان کو ذہنی اذیت ہوتی، مجھے عمران خان نے وزیراعلیٰ بنایا تھا۔ 

عمران خان کو پیش کش بھی کی تھی کہ انہیں تحقیقات کے لیے جو بھی افسر چاہیے وہ اس سے تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں، ہمیں اعتراض نہیں۔ چوہدری  پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ فوج کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں، ائیرفورس اور نیوی کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاتے رہے، فوج کے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہم ان کی فیملی سے ملتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹری کے حوالے سے فیصلے عمران خان نے کرنا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔