
لاہور میں منشیات اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد جعلی کرنسی برآمد

arynews.tv
لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں 3 ملزمان سے منشیات اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں گلشن راوی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو جعلی کرنسی فروش اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق عثمان اور مقصود، جن پر لاہور اور دیگر اضلاع میں جعلی کرنسی فروخت کرنے کا الزام تھا، ان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری کارروائی میں منشیات فروش فرمان کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد مالیت کی چرس برآمد ہوئی۔ ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قریب سے ملزم فرمان کو حراست میں لے لیا گیا۔