
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ فخر زمان کے نام

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، جس میں فخر زمان بھی شامل تھے اور سری لنکا کے پربھات جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین بھی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فخر زمان نے دو سنچریوں سمیت 363 رنز بنائے اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔
اپنے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹوئٹ بھی کی۔
Jis tareeqay se Chapman bhai ne hame T20I me koota tha, mujhe to laga usko hi mile ga. But grateful to all the voters and fans for rooting out for me. 🙌 #Honoured pic.twitter.com/CdZNg9tqnG
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) May 9, 2023