
پرویز الٰہی کا پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے، نگران صوبائی وزیر عامر میر

geo.tv
لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
نگران صوبائی وزیر عامر میر نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے، پولیس ان کے گھر سے نہ تو کوئی موبائل لے کر گئی اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کا پنجاب پولیس پر کیش چرانے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،گرفتار صرف ان افراد کو کیا گیا جنہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول پھینکا۔