ہر پاکستانی کی خبر

ٹیم کے نمبر ون بننے پر کپتان کی جانب سے خاص مبارکباد کسے دی گئ؟

Image Source - Google | Image By
ndtvimg.com/

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر تمام پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کو  جنہوں نے اس پوزیشن کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کی۔

 

کپتان نے کہا کہ پلیئرز نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا،نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا، بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، پلیئرز کو کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں۔

بابر اعظم کے مطابق ہر کھلاڑی دوسرے کی کارکردگی سے مطمئن ہوتا ہے اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں،ٹیم نے بڑا ہدف عبور بھی کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا۔

کپتان کے مطابق ٹیم میں اچھا کمبی نیشن ہے، کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔