ہر پاکستانی کی خبر

پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ بلاول

Image Source - Google | Image By
urdu.geo.tv

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ، جو 70 سال سے موجود ہے، انتہائی اہم ہے۔ بات چیت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور چین اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان باہمی دلچسپی اور تجارتی تعلقات ہیں، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے، چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی اور پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔