ہر پاکستانی کی خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا

Image Source - Google | Image By
thenews.com.pk

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

توشہ خانہ نیب تحقیقاتی کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلبی کی درخواستوں کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے کیا۔

 

عدالت نے نیب طلبی کےنوٹس  کو غیر قانونی قرار دیا:

عدالت نے نیب طلبی کےنوٹس  کو غیر قانونی قرار دیا درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے کال اپ نوٹسز میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔