
ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیے: وزیراعظم کا بیان

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں سب اس بات پر متفق ہیں کہ ایک دن انتخابات ہونے چاہئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔
میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ منٹوں میں ضمانتیں دوہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے سات روزہ دورے پر ہوتے ہوئے برطانوی بادشاہ کی شاہی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔