
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کی اپیل سینیٹ میں منظور کرلی گئ

humnews.pk/
اسلام آباد: سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا۔
اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی۔ حکومتی اور اپوزیشن دونوں بنچوں کو سیکورٹی کے گھیرے میں لے لیا گیا۔
اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرثانی کا بل منظور کرلیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔