ہر پاکستانی کی خبر

خراب موسم اور طوفانی بارش کے باعث PIA کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل

لاہور میں خراب موسم اور طوفانی بارش سے بچنے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

شدید بارش کے باعث سعودی شہر دمام سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکی۔

لاہور سے ملتان کی طرف موسم سے متعلق ڈائیورشن کرتے ہوئے طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

بھارتی فضائی حدود میں داخلے کے بارے میں پی آئی اے کے پائلٹ نے بھارتی ایوی ایشن حکام کو مطلع کیا۔

شدید بارش کے باعث پی آئی اے کی فلائٹ کے کپتان کو ملتان ایئرپورٹ کا رخ موڑنے کے لیے فیروز پور تک بھارتی فضائی حدود سے گزرنا پڑا۔

پی آئی اے کے کپتان نے بھارتی سول ایوی ایشن کو صورتحال سے مطلع کیا، بھارتی سی اے اے نے صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کے طیارے کو رخ موڑنے کے لیے بھارتی حدود کے استعمال کی اجازت دی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بعد میں ملتان ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔ موسم بہتر ہونے پر پرواز کو واپس لاہور واپس لاہور لے جائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔