ہر پاکستانی کی خبر

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

Image Source - Google | Image By
geo.tv/

اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں نے وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کے عبوری انتخابات ایک ہی دن کرانے اور انہیں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انداز میں کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ قومی، سندھ اور بلوچستان میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخوں پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، لیکن تاحال طے نہیں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قائدین قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کوبتایا کہ ملک انتہائی اہم اور حساس حالات سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی کو بتایا آئندہ بجٹ سے پہلےآئی ایم ایف اور دوست ممالک سے معاہدے ناگزیر ہیں، پی ٹی آئی نے ملکی معاشی مسائل کی سنگینی کو تسلیم کیا۔ ذرائع (geo.tv)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔