ہر پاکستانی کی خبر

غریب بیٹی کی شادی کیلئےاسلام آباد کی مسجد میں میرج هال قائم کردیا گیا

Image Source - Google | Image by
Urdu Geo

غریب بیٹی کی شادی کیلئےاسلام آباد ایف ایٹ کی مسجد رحمت للعالمين میں مسجد میرج هال قائم کردیا گیا

جی ہاں!
نادار افراد کی بیٹیوں کو مسجد رخصت کرے گی!
الحمد لله:

• مسجد رحمت للعالمين F8 میں جگہ مختص اور تیار کر دی گئی ہے
• کیٹرنگ کا سامان کراکری، ٹیبل، چئیرز فراہم کی جارہی ہیں۔
• مستحق نادار افراد کو یہ سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
• خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ نشست اور کھانے کا انتظام ہوگا۔
• دولہا دولہن کیلئے مناسب سٹیج بھی دستياب ہے۔
• دولہن کیلئے برائڈل روم بھی مختص کیا گیا ہے
• شادی کی ایک تقریب کیلئے 3 گھنٹے کیلئے یہ جگہ فراہم کی جائے گی۔
• یتیم اور مستحق بیٹی کیلئے کھانا مسجد فراہم کرے گی۔
• کیٹرنگ/ سرونگ کیلنے بوقت ضرورت تربيت يافته عمله بھی دستياب ہوگا
• یہ تمام عمل نمازوں کے معمول يا نظام کو متاثر کیے بغیر جاری رہے گا۔
• خاندان نکاح اپنے پسند کے کسی بھی فرقے کے کسی بھی عالم سے پڑھوا سکتا ہے
• مزدور، محنت کش، مستحق بے سہارا افراد کی بیٹیوں کو باعزت طریقے سے مسجد سے رخصت کیا جائے گا۔
• یہ مکمل نظام مسجد رحمت للعالمين ہر مزدور، غریب، محنت کش اور مستحق فرد کیلئے پیش کررہی ہے ۔ والحمد لله
سوچیے !
• بیٹیوں کی رخصتی کو اذان اور نماز سے منسلک کردیں۔ آدھی خرافات ختم ہوں گی اور برکت کے ماحول میں نئی زندگی شروع ہوگی۔

بکنگ کا طریقہ:

• خواہش مند خاندان مسجد انتظامیہ سے رابطہ کرے
• مسجد اپنا ایک فرد بطور انچارج/ کو آرڈی نیٹر مقرر کرے گی
• مقررہ تاريخ اور وقت کے مطابق ترتیب بنائیں۔
• خاندان کو تقریب کا انتظام اور طریقہ سمجھا دیا جائے گا
خواہش مند خاندان کیلئے مسجد یہ تجویز کرتی ہے کہ:
• صرف ضروری لوگ مدعو کریں۔ بہتر ہے مہمان 100 يا 120 سے کم بی ہوں۔
• 50 سے 60 خواتین اور اتنے ہی مرد شریک کریں۔
• مناسبت کے مطابق اچھا اہتمام ہو ليكن اسراف سے پرہیز کیا جائے۔ شرعی تعلیمات کو ترجیح دی جائے۔
• خاندان کے 3 مرد اور 3 خواتین ترتیب اور صفائی وغیره کا خود خیال رکھیں
• نگرانی کیلئے ایک مرد اور ایک خاتون مقرر کردیں۔ مسجد انتظامیہ کا کوئی فرد فنکشن میں شریک نہ ہوگا
• فنکشن ختم ہوتے ہی صفائی کروا دی جائے
•=••=•••=•••

سنئے ۔۔۔۔۔سوچئے:


اگربیٹیوں کو مناسب اہتمام سے مسجدوں سے رخصت کریں تو :
• خرافات كم ہو جائیں گی
• خود دار سفید پوش غریب پر بوجھ ختم ہو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔