
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2023 میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

totallyquestions.com/
"سپریم کورٹ نے 15 جون سے 11 ستمبر تک تین ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا”
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ججز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
رجسٹرار کے سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 15 جون سے 11 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ پر بھی ہوگا۔
تاہم، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران فوری مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں میں اہم مقدمات کی سماعت بھی تعطیلات کے دوران ہوئی ہے۔