
ساتویں مردم شماری کے تازہ ترین اعدادوشمار

مردم شماری: کراچی کی 3 پارلیمانی نشستوں کو تا حال خطرہ
سندھ کی آبادی 5 کروڑ 46لاکھ ، کراچی کی ایک کروڑ 79لاکھ ہوگئی
سندھ میں آبادی کا اضافہ 14.21 جبکہ کراچی میں 10.32 فیصد رہا
کراچی (رپورٹ : https://e.dunya.com.pk/) ساتویں مردم شماری کے تازہ ترین اعدادوشمار کی روشنی میں کراچی سےقومی اسمبلی کی ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں اب بھی خطرے میں ہیں ۔سندھ کی مجموعی آبادی
5 کروڑ 46لاکھ 58 ہزار جبکہ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 76لاکھ 79 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔
سندھ میں مجموعی شرح اضافہ 14.21 فیصد اور کراچی میں 10.32 فیصد رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات
کے ذرائع کے مطابق 29 اپریل کی شام تک سندھ کے تمام اضلاع میں 76 لاکھ 69 ہزار 526 رہائشی
اور تجارتی ڈھانچوں میں 88 لاکھ 302 رہائشی یونٹ شمار کیے جا چکے ہیں ۔ گھروں کی تعداد ایک کروڑ سے
زائد ہے ۔صوبے کی مجموعی آبادی میں 2 کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار 664 مرد،2 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار
276 خواتین اور 3524 خواجہ سرا ہیں۔ کراچی ڈویژن میں 20 لاکھ 20 ہزار 955 عمارتی ڈھانچے شار
میں آۓ جن میں گھریلو نوٹس کی تعداد 28 لاکھ 68 ہزار 115 ہے جہاں 31 لاکھ 2 ہزارگھر شمار ہوۓ ۔
کراچی میں 93 لاکھ 48 ہزار 410 مرد، 83 لاکھ خواتین اور 2083 خواجہ سرا شمار ہوۓ ہیں۔
حیدر آباد ڈویژن میں 19 لاکھ 32 ہزار 790 عمارتی ڈھانچے شمار میں آۓ جن میں گھریلو یونٹس کی تعداد 20 لاکھ
57ہزار 872 ہے جبکہ 23لاکھ 49 ہزار 615 گھر شمار ہوۓ ۔ایک کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 386 افراد کی
مردم شماری ہوئی ہے جن میں 62لاکھ 66 ہزار 917 مرد،56لاکھ 60 ہزار 919 خواتین اور 550 خواجہ سرا
ہیں۔لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 46 ہزار 439 افراد شمار ہوئے ہیں۔ سکھر ڈویژن میں 61لاکھ 96 ہزار
747افراد،شہید بے نظیر آبادڈویژن میں 59لاکھ 70 ہزار 507 افراد، میر پور خاص ڈویژن میں 49لاکھ 37
ہزار 150 افراد شار ہوۓ ہیں۔