
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

urdu.geo.tv
پاکستان نے اپنی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف باؤلنگ کا انتخاب کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان بابر اعظم نے یہ اعلان کوائن ٹاس کے دوران کیا۔
احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔
آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔