ہر پاکستانی کی خبر

منال خان نے منیب بٹ کے ساتھ کام کرنے سےکیوں انکار کردیا تھا؟

Image Source - Google | Image by
dawnnews.tv

اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی سالی منال خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر آئی تھی لیکن منال نے کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

فیصل قریشی کے عید اسپیشل پروگرام میں اداکار منیب بٹ اور اہلیہ ایمن خان نے شرکت کی۔ 

فیصل قریشی نے سوال کیا کہ ’کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا تو چاہتے ہیں لیکن آپ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی کوئی آفر نہیں کررہا؟‘

جس پر منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ ایمن اور منال اور کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی، یہاں تک کہ کچھ ماہ قبل مجھے منال خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی’۔

فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ نے کام کرنے کیوں انکار کیا؟

جس پر منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ منال خان نے میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا، کیونکہ اُس وقت دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ رمضان سیریلز بھی چل رہے تھے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل (comfortable) نہیں ہوتے۔

"HP News Entertainment Desk Read More”

خیال رہے کہ منیب بٹ کی ایمن خان کے ساتھ 2018 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ منال خان کی شادی احسن محسن اکرام سے 2021 میں ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔