شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے سیٹ سے کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں

Image Source - Google | Image by
jang.com.pk

فلم کے سیٹ سے لیک ہونے والی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد دہلی کورٹ نے ان تمام وائرل ویڈیوز کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنےکی ہدایت دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے کاپی رائٹ کے قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کیا تھا جس کے جواب میں 25 اپریل یعنی گزشتہ روز جسٹس سی ہری شنکر نے یوٹیوب، ٹوئٹر، ریڈٹ اور گوگل کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم ’جوان‘ کی تمام لیک ویڈیوز کو جلد از جلد ڈیلیٹ کردیں۔

 دہلی کی عدالت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹس تک رسائی کو روک دیں جو فلم کے کاپی رائٹ والے مواد کو اپلوڈ کررہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔