
گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔ ترجمان گوگل

گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈیولپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرےگا۔ ترجمان گوگل
گروتھ لیب پاکستانی ایپ ڈیولپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ ترجمان گوگل
ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر، ترقی، اجراء اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے۔
پاکستانی ڈیولپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے۔ فرحان قریشی گوگل ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا
پروگرام مقامی ڈیولپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا۔ فرحان قریشی
گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکوسسٹم مرتب کرنا مقصود ہے۔ فرحان قریشی
چار مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیولپمنٹ اسٹوڈیوز پروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔