
سعودی عرب کے فوجی اخراجات 75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

alarabiya.net
ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہیں سعودی عرب 2022 کے بعد فوجی اخراجات کے حوالے سے دنیا کے پانچویں نمبر پر ہے
سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹکی 2022ء میں عالمی فوجی اخراجات سے متعلق رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑدیا ہے
دنیا میں فوجی اخراجات کے لحاظ سے پانچواں سب سے بڑا ملک بن گیا ہےسال 2022ء میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات 75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے
اوریہ اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہیں۔
تب وہ عالمی سطح پرفوجی اخراجات میں آٹھویں نمبر پر تھا۔
7۰4 فی صد اضافے کے ساتھ سعودی عرب نے یوکرین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا زیادہ خرچ کیا ہے
دنیامیں مجموعی طورپر دفاع پرسب سے زیادہ خرچ کرنے والے تین ممالک امریکا، چین اور روس ہیں۔
دنیا کے مجموعی دفاعی اخراجات میں ان کا حصہ 56 فی صدہے جبکہ سعودی عرب کا حصہ 3.3 فی صد ہے۔۔