
ایک عام انسان کواللہ نے جوعزت بخشی وہ کسی اور کے نصیب میں نہیں دیکھی

یہ بزرگ جو کہ ایک عام انسان ہیں ان کا اسم عبد القادر ہے پاکستان سے ہیں مری بلوچ ہیں بلوچستان (حب / ساکران) کے رہائشی ہیں یہ شخص غریب بکریوں کا چرواہا ہے
15سال لوگوں کی بکرایا چراتا رہا تنکا تنکا جمع کرتا رہا آخر کار اس نے رمضان المبارک 1444ہجری میں اپنا سفر الحرمین الشریفین کی طرف کیا 50 لاکھ سے زائد زائرین اس بار حرم مکی حرم مدینہ میں موجود تھے
ان 50 لاکھ زائرین میں بڑے بڑے بادشاہ حاکم امراء علماء تاجر گدی نشین اور دنیاء کی طاقتور ترین شخصیات شامل تھیں مگر اللہ سبحان تعالی نے بابا جی کو جو عزت بخشی وہ کسی اور کے نصیب میں نہیں دیکھی
اعلی سعودی حکام بابا جی سے رابطہ میں ہیں بابا جی اس سال حج 1444ہجری میں سعودی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کرینگے ۔
ان شاء اللہ اللّٰه نے عزت دینی تھی سو بے تحاشا عزت دی ایک ایسا شخص جس نے دنیا نہیں دیکھی دو دن سے پوری دنیا انہیں دیکھ کر خوش ہو رہی ہے وَتُعِزُّ مَنٌ تَشَاء وَتُزِلُّ مَنٌ تَشَاء☝️