ہر پاکستانی کی خبر

پیپلز پارٹی کا احتجاج کا اعلان۔

People's Party Protest Demanding Elections in one day
Image Source - Google | Image by
DAWN.COM

کراچی۔ پیپلز پارٹی سندھ کا ملک بھر میں ایک دن پر انتخابات کرانے کے لئے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان۔
کراچی۔ پیپلز پارٹی 25 اپریل منگل کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے نکال کر بھرپور احتجاج کرے گی۔ نثار کھوڑو صدر پی پی پی سندھ

کراچی۔ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ نثار کھوڑو
۔ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن پر کروائے جائیں۔ نثار کھوڑو
۔ الگ الگ انتخابات ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہوگا۔ نثار کھوڑو
۔دو صوبوں کے انتخابات قومی اور دیگر دو صوبائی اسیمبلیوں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا پلان ہے۔ نثار کھوڑو
۔ عدالت عمران خان کے سازشی عزائم میں آلہ کار مت بنے۔ نثار کھوڑو
۔ سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ملک کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دے گی۔ نثار کھوڑو
۔انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنے دیا جائے۔ نثار کھوڑو
۔الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت انتخابات کو دھاندھلی زدہ بنانے کی کوشش ہوگی۔ نثار کھوڑو
۔ عدالت فل کورٹ بنا کر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال کرنی پڑیں تو بحال کی جائیں۔ نثار کھوڑو
کراچی۔آئینی مدت پوری ہونے پر نگران حکومتیں قائم ہوں جس کے بعد ملک میں ایک دن پر انتخابات کروائے جائیں۔ نثار کھوڑو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔