ہر پاکستانی کی خبر

وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Image Source - Google | Image by
geo.tv

اسلام آباد: وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی درخواست   سپریم کورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر ہوگئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے درخواست کی سماعت کرےگا۔

3رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے، وزارت دفاع نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہےکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے اور ملک میں جاری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔